کولکاتا۔ ہندوستان کے سابق تیز گیند باز جواگل شری ناتھ کا خیال ہے کہ گزشتہ چمپئن ہندوستان کے پاس بہترین بلے بازی آرڈر ہے اور اسے عالمی کپ سے پہلے خراب کارکردگی کو لے کر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم انہوں نے گیند بازوں سے بہتر کارکردگی کا درخواست کی۔ کرکٹر سے میچ ریفری بنے شری ناتھ نے کہاہمارے پاس بہترین بلے بازی آرڈر ہے جس ایم ایس دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما اور شکھر دھون ہیں۔ یہ تمام میچ ونر اور بڑے میچوں کے کھلاڑی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا جانے کے بعد سے ایک بھی سرکاری میچ نہیں جیت سکی ہے۔ اس نے کل پریکٹس میچ میں افغانستان کو شکست دی۔شری ناتھ نے کہاہمیں سمجھنا ہوگا کہ یہ باہمی یا سہ رخی سیریز میں نہیں ہے۔ ہر میچ فائنل کی طرح ہے۔
یہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اور پوری دنیا کی نظریں ہم پر ہوگی۔ ہمیں اچھا کھیلنا ہی ہوگا۔انہوں نے کہاتمام ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی اور اس کے بعد سیمی فائنل۔ یہی بنیادی مقصد ہوگا۔ آسٹریلیا میں 1992 ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہ چکے شری ناتھ نے کہا کہ ہندوستانی گیند بازوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاورلڈ کپ جیتنے کے لئے گیند بازوں کی کارکردگی کافی اہم ہے۔ ہمیں صحیح مجموعہ تلاش کرنا ہوگا جتنی جلدی ہو سکے۔ ہمیں تین تیز گیند بازوں کی ضرورت ہے جو اچھا مظاہرہ کر سکے۔پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے بارے میں انہوں نے کہاریکارڈ پر توجہ جاتا ہے لیکن ہر میچ میں جانے سے پہلے اس کے بارے میں نہیں سوچا جاتا۔ اس سے نفسیاتی سبقت ملتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان بہترین کارکردگی کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ٹیم کو اہم دعویدار نہیں مانتے۔ انہوں نے کہاہر ٹیم کے پاس برابری کا موقع ہے چاہے وہ فارم میں ہو یا نہیں۔ ورلڈ کپ الگ سوچ کے ساتھ کھیلا جاتا ہے لہذا کوئی بھی جیت سکتا ہے۔