ممبئی(ایجنسی)اے آئی بی روسٹ شو پر تنازعہ رکتانظرنہیںا ٓرہاہے جہاں ایک طرف کچھ بالی ووڈ ستاروں نے اس کی تائید کی ہے تو کچھ اس کی مخالفت کرتے نظرآئے۔کرن جوہر،ارجن کپوراوررنویر سنگھ کے اس اے آئی بی روسٹ شو کو ناظرین کی طرف سے کافی بے رخی کا شکار ہوناپڑرہاہے۔اب سپر اسٹارعامر خان نے اس شو پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ساتھ ہی بتایا کہ انھوںنے اس معاملے میں کرن ارجن کی سرزنش بھی کی ہے۔عامر نے ممبئی میں وائی ایف جی ۲۰۱۵؍اگینسٹ کرپشن کی پریس کانفرنس کے دوران اے آئی بی روسٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ شو نہیں دیکھا کیوںکہ وہ اس کی چھوٹی سے جھلک دیکھ کر ہی پریشان ہوگئے۔عامرخان نے بتایاکہ سب سے پہلے میں یہ ہوں گاکہ میں نے پوراروسٹ نہیںد یکھا۔اس شوکے دوتین کلک ہی میں نے دیکھے ہیں اورذاتی طورپریہ شو مجھے پسند نہیں آیا۔جب یہ شو ہواتو میں کرن اورارجن کے ساتھ موجودتھا۔انھوں نے مجھے اپنے مکالمہ سنائے جس سے مجھے سخت دھکالگا۔جو میں سن رہاتھااس پر میں یقین نہیں کرپارہاتھا۔
میں آزادی اظہاررائے پر یقین کرتاہوں لیکن ہمیں ہماری ذمہ داریاں سمجھنا چاہئے۔مجھے یہ ایونٹ کافی پرتشدد لگا۔تشدد صرف جسم سے ہی نہیں الفاظ سے بھی ہوسکتا ہے۔جب آپ کسی کی توہین کرتے ہیں توآپ تشدد کو فروغ دیتے ہیں۔گالی یاکسی کی بے عزتی کرکے یہ دنیا کو دکھاتے ہیں کہ آپ کتنے پرتشدد ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ شو پسندنہیں آیا ۔ میری رائے میں یہ پرتشدد شو تھا۔حالانکہ ایسے کئی لوگ ہوں گے جنھیں یہ پسند آیاہو۔کرن اورارجن میرے دوست ہیں میں نے ان پر غصہ نکالا۔میں گالی یا غلط لفظ استعمال کرکے مذاق اڑانے والا نہیں ہوں۔اگرآپ تخلیقی ذہین رکھتے ہیںتو مجھے بغیر کسی کو چھوٹ پہنچائے اورگالی دئے ہنساکر دکھائیں۔عامر نے آخر میں کہا کہ میں اگرپوراشودیکھوں گاتو ڈسٹرب ہوجائوںگا۔میںیہ پوراشو نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ یہ تشددسے بھراہواشو ہے۔