نئی دہلی (بھاشا)ریلائنس انڈسٹریز نے اس کی پانچ گیس تلاش والے علاقے کو واپس لینے پر وزارت پیٹرولیم کو ثالثی نوٹس دیاہے ۔کمپنی کے مشرقی کے جی ۔ڈی ۶ بلاک کا ۸۱۴مربع کیلو میٹر علاقہ واپس لینے کے وزارت کے فیصلے پر نوٹس دیاہے ۔ کمپنی کا کہناہے کہ اس علاقے میں اس کی پانچ گیس تلاش ہیں ۔ ’بغیر تلاش ‘والا علاقہ چھوڑ نے کے ضابطے کے تحت ریلائنس انڈسٹریز نے ۲۰۱۳میں کے جی ۔ڈی ۶ بلاک کے کل ۷۶۴۵مربع کلو میڑ رقبہ میں سے ۵۳۸۵مربع کلومیٹر چھوڑنے کی پیشکش کی تھی لیکن وزارت نے ۳۰؍اکتوبر ۲۰۱۳میں کل رقبہ میں سے ۶۱۹۸اعشاریہ ۸۸ مربع کلو میٹر واپس لینے کا حکم دیاکیونکہ اس علاقے سے پیداوار کی مدت ختم ہوگئی تھی ۔ ریلائنس انڈسٹریز نے ۱۴جنوری کو اس حکم کو چیلنج
کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے ۸۱۴مربع کلو میٹر اضافی رقبہ لے لیا جس میں پانچ گیس تلاش ہیں اس میں ۱۰۰۰ارب گھن میٹر گیس اسٹاک ہے ۔ذرائع نے کہا کہ کمپنی نے نوٹس میں مطالبہ کیاہے کہ واپس لئے علاقے کا تنازع ثالثی کے تحت بھیجا جانا چاہئے ۔ علاقہ واپس لینے کے سرکاری حکم کو واپس لیا جانا چاہئے اور معاہدہ کی شرطوں کی خلاف ورزی کرنے پر معاوضہ کی ادائگی کی جانا چاہئے ۔ ضوابط کے تحت معاہدہ کنندگان کو صرف وہی علاقہ رکھنے کی اجازت ہے جہاں تلاش ہوئی لیکن کے جی ۔ڈی ۶ معاملے میں ہائیڈرو کاربن ڈائریکٹریٹ نے بڑاعلاقہ واپس لینے کا حکم دیا کیونکہ ریلائنس علاقہ میں کی گئی تلاش کو مقررہ مدت میں ڈیولپ کرنے میں ناکام رہی ۔