لکھنؤ،12فروری(یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے 2017کے یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی زمین تیار کرنا شروع کردیا ہے اور حیدرآباد کی اس پارٹی کی یوپی یونٹ نے ایک لاکھ سے زائد ممبر بنانے کا دعوی کیا ہے ۔چار مینار سے پارٹی کے ایم ایل احمد پاشا قادری نے کل آن لائن ممبرشپ مہم کا آغاز کرتا ہوئے کہا کہ وہ سماجوادی کی جانب سے دھوکہ کھائے مسلمانوں اور دلتوں کو ساتھ لے کر آئندہ انتخابات کے لیے راہیں ہموار کر رہی ہے ۔ اے آئی ایم آئی ایم لکھنؤ کے کنوینر شوکت علی نے یہاں بتایا کہ پارٹی نے تقریباً49ضلعوں میں اپنے حامیوں کی فہرست سازی کرچکی ہے اور
تقریباً15ضلعوں میں بوتھ کی سطح پر کمیٹیاں سرگرم عمل ہیں۔انھوں نے دعوی کیا کہ سماجوادی پارٹی یوپی میں ایم آئی ایم کے داخلے سے خوف زدہ ہے اسی لیے اس نے اعظم گڑھ میں پارٹی کے ایم اسدالدین اویسی کو ریلیوں کی اجازت نہیں دیتی۔ مسٹر شوکت علی نے یہ بھی کہ ایم آئی ایم کے کارکنان کو ریاستی حکومت کی جانب سے ڈرایا جارہا ہے ۔ ہماری توجہ ریاست میں مسلمانوں اور دلتوں کو متحد اوران کی بنیادی پریشانیاں حل کر نے پر ہے ۔ ایم آئی لیڈر نے کہا کہ اویسی نے یوپی کی صورت حال کا مکمل جائزہ لیا ہے اور اسی بنیاد پر وہ یوپی میں داخل ہوں گے ۔