لکھنؤ۔ (بیورو)۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے میں بجلی، سڑک جیسی بنیادی سہولیات کے ساتھ زراعت حلقہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ایجنڈا کو سیکٹر وار زعی توانائی ،ا نسانی وسائل ترقیات، طب اور صحت، شہری ترقیات اور دیہی ترقیات میں تقسیم کیا گیا ہے اور سماج کے کمزور طبقوں کیلئے سماجی تحفظ و محنت اور انتظامی مشینری کو بہتر بنائے جانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں سے ترقیات ایجنڈے کے تحت طے شدہ وقت میںکام کئے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسکیموں کو بھی پوری صلاحیت کے ساتھ مقررہ وقت پر پورا کیاجائے۔ ریاست کی ترقیات سے جڑے ۴۴ معاملوں کو مرکزی حکومت نے التوا میں ڈال رکھا ہے۔ وزیر اعلٰی کا کہناہے کہ اس سلسلہ میںانہوں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے۔