سڈنی ۔اینڈی بالبرنی ناٹ آئوٹ 63 اور اس سے پہلے گیند بازوں کی سدھے ہوئی کارکردگی کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی کپ سے ٹھیک پہلے یہاں آخری پریکٹس میچ میں اپنے سے مضبوط بنگلہ دیش کو چار وکٹ سے پیٹ کر دم دکھایا۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کاموقع دیا۔ لیکن آئرش گیندبازوں کے سامنے ٹیم 48۔2 اوور میں 189 کا معمولی اسکور بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئرلینڈ نے پھر بلے بازی میں بھی مشترکہ مظاہرہ کیا اور 46۔5 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔ عالمی کپ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے آئرلینڈ کی یہ جیت صاف کرتی ہے کہ وہ الٹ پھیر کر سکتی ہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی نے ناٹ آئوٹ 63 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جبکہ ایڈ جویس نے 47 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تاجل اسلام کو آئرلینڈ کے دو وکٹ ملے جبکہ امام امین ،احمد اور ناصر حسین نے ایک ایک وکٹ جھٹکا۔آئرلینڈ کے گیند بازوں نے کمال کا مظاہرہ کر بنگلہ دیش کوکم اسکور پر محدود کر دیا اور جان مونی نے 10 اوور میں 32 رن پر تین وکٹ اور میکس سورینسین نے 9۔2 اوور میں 31 رن پر تین وکٹ نکالے۔ کیون آئے براکنجارج ڈائریل اور اینڈی میکبرن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کی جانب سے صرف سومیا 45 رن کی اننگ کھیل سکے۔ انعام الحق نے 25۔ مشفق الرحیم نے 26رحمن نے 20 اور کپتان مشرفی مرتضی نے 22 رنز بنائے۔ 14 فروری سے شروع ہو رہے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف جبکہ بنگلہ دیش اگلے بدھ کو افغانستان کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کریںگے۔
وہیں آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز اسکور کئے۔ دنیش رامدین نے 88 اور لینڈی سمنز نے 55 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ ڈیوائن اسمتھ نے 45، ڈیرن براوو نے 43 جب کہ ڈیرن سیمی نے 17 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اسکاٹ لینڈ کی جا نب سے الیسڈائر ایوانز نے 3 اور جوش ڈیوے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ماجد حق اور ایان وارڈلا کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔
ویسٹ انڈیز کے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ مقررہ 50 اوورز میں اوپنر کیل کوئٹزر کے شاندار 96 اور رچی بیرنگٹن کے جارحانہ 66 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ میتھیو کراس نے 39 جب کہ فریڈی کولمین نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلیمان بین، آندر ے رسل اور کیمار روچ نے 2،2 جب کہ نکیتا ملر نے ایک وکٹ حاصل کی۔