ایڈیلیڈ۔ وراٹ کوہلی اور بھونیشور کمار بالترتیب تیسرے اور 13 ویں مقام کے ساتھ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے 11 ویں ٹورنامنٹ کا آغاز ٹاپ ہندوستانی بلے باز اور باؤلر کے طور پر کریں گے جبکہ گزشتہ چمپئن ٹیم انڈیا دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم کے طور پر اترے گی۔ٹاپ 25 بلے بازوں میں ہندوستان کے شکھر دھون ساتویں، مہندر سنگھ دھونی نویں، روہت شرما 13 ویں اور سریش رینا 25 ویں کو جگہ ملی ہے۔ گیندبازوں میں سب سے اوپر 25 میں بھونیشور کے علاوہ روندر جڈیجہ 14 ویں، روچندرن اشون 21 ویں اور محمد سمیع 24 ویں شامل ہیں۔ دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا عالمی کپ میں پانچویں خطاب کی امید کے ساتھ اتریگا جبکہ ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم درجہ بندی میں کافی اتار چڑھائو دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ اوپر آٹھ ٹیموں کے درمیان صرف 26 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔ آسٹریلیا نے گزشتہ چمپئن ہندوستان پر چھ پوائنٹس کی برتری بنا رکھی ہے۔
ہندوستان کو اپنے پہلے میچ میں یہاں اوول میں دیرینہ حریف پاکستان کا سامنا کرنا ہے۔دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ آسٹریلیا نے برصغیر میں ہوئے 2011 کے عالمی کپ کا آغاز بھی نمبر ایک ٹیم کے طور پر کی تھی لیکن خطاب مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے ممبئی میں جیتا تھا۔ تب بھی ہندوستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز آسٹریلیا سے 12 پوائنٹس پیچھے دوسرے مقام سے کیا تھا۔ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ کے پہلے دن میلبورن میں دیرینہ حریف انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے جو فی الحال پانچویں نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ کامیزبان نیوزی لینڈ چھٹے مقام پر ہے اور وہ اپنی مہم کا آغاز سابق چمپئن اور دنیا کی چوتھے نمبر کی ٹیم سری لنکا کے خلاف کرے گا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان صرف پانچ ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔ اتوار کو ہیملٹن میں دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم جنوبی افریقہ کو زمبابوے کا سامنا کرنا ہے جو 10 ویں نمبر کی ٹیم ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان 55 پوائنٹس کا فرق ہے۔ دو بار کا سابق چمپئن اور آٹھویں نمبر کی ٹیم ویسٹ انڈیز اپنی مہم کا آغاز نیلسن میں 12 ویں نمبر کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کرے گا۔ آسٹریلیا کو اس بار اپنی سرزمین پر کھیلنے کا فائدہ ملے گا۔ اس کے علاوہ ٹیم جیت کی لے میں بھی ہے اور گزشتہ سال جنوری سے اس نے 17 میچوں میں جیت درج کی جبکہ پانچ میچ میں ٹیم ہاری۔ اس کے علاوہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔یہ دبدبہ اگرچہ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نظر نہیں آتا جس میں جارج بیلی ویںآرون فنچ 12 ویں، گلین میکسویل 17 ویں، شین واٹسن 19 ویں اور جیمز فاکنر 22 ویں کے طور پر آسٹریلیا کے پانچ بلے باز اور مشیل جانسن پانچویں
اور مشیل اسٹارک ساتویں کے طور پر ٹیم کے صرف دو گیند باز اوپر 25 میں شامل ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک 27 ویں، ڈیوڈ وارنر 28 ویں اور اسٹیون اسمتھ29 کو اوپر 25 میں جگہ نہیں ملی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرس بلے بازی کی درجہ بندی میں سب سے اوپر پر چل رہے ہیں جبکہ ان کے بعد ہاشم آملہ کا نمبر آتا ہے۔ کوٹن ڈی کاک 10 ویںاور ڈو پلیسس 20 ویں کو بھی اوپر 25 میں جگہ ملی ہے۔ ڈیل اسٹین تیسرے مقام کے ساتھ ٹورنامنٹ کی شروعات جنوبی افریقہ کے سب سے اوپر گیندباز کے طور پر کریں گے۔ مورنے مورکل 10 ویں اور عمران طاہر 11 ویں بھی اوپر 25 میں شامل ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں 14 میں سے نو ون ڈے جیتنے والے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے اور راس ٹیلر آٹھویں بلے بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر 10 میں جبکہ کائل ملس 20 ویں اور ڈینیل ویٹوری 23 ویں گیندبازوں کی فہرست میں سب سے اوپر 25 میں شامل ہیں۔ چار کوالیفائنگ ٹیموں میں آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ٹورنامنٹ کا آغاز 36 ویں مقام کے ساتھ سب سے اوپر بلے باز کے طور پر کریں گے۔ افغانستان کے کپتان محمد نبی بالترتیب 31 ویں اور آٹھویں مقام کے ساتھ سب سے اوپر گیندباز اور آل راؤنڈر ہیں۔