َ لکھنو،13فروری (یو این آئی) دس ماہ کے طویل انتظار کے بعد اس ماہ کے آخر سے لکھنو اورآنند وہار کے درمیان ڈبل ڈیکر ٹرین چلنی شروع ہوجائے گی۔یہ ٹرین ہفتہ میں تین مرتبہ چلے گی۔ یہ ٹرین ستمبر کے آخر سے چلائی جانے والی تھی مگر شمالی اور شمال مشرقی ریلوے کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے اب تک چل نہیں سکی تھی۔اس میں تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ گو یہ ٹرین شمال مشرقی ریلوے چلائے گی مگر جس راستہ پر چلے گی، وہ تمام راستہ شمالی ریلوے
کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔
َ ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ریلوے کے درمیان یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب اسی ماہ سے ڈبل ڈیکر ٹرین چلنے لگے گی۔ڈبل ڈیکر ٹرین کے افتتاح کی تاریخ ریلوے بورڈ طے کرے گا۔لکھنو جنکشن سے آنند وہا رکے دمیان 17اور 18اکتوبر کے درمیان ٹرین کی آزمائش کی جاچکی ہے۔لکھنو۔ نئی دہلی کے 500کلومیٹر یہ چلائی جانے والی ڈبل ڈیکور ٹرین دس ماہ سے گومتی نگر میں کھڑی ہوئی ہے ۔ٹرین میں بارہ ڈبے میں اور ہر کوچ میں 110مسافروں کے لئے سیٹیں ہیں۔