بارہ بنکی(نامہ نگار) دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ ملک کی جمہوریت مضبوط سے مضبوط ترہوتی جارہی ہے یہ خوشی کی بات ہے ۔غلط وعدے کرنے والوں کوعوام نے سبق سکھادیا ہے ۔مذکورہ خیالات کااظہارسابق مرکزی وزیربینی پرشاد ورما نے شری رام واٹیکامیںاپنے ۷۵ویںیوم پیدائش پرمنعقد اجتماعی شادی ونکاح کی تقریب کے موقع پرکیا۔ انھوںنے کہا کہ دہلی میں ۱۹۵۱کے کارپوریشن انتخاب سے بھی خراب حالت دہلی اسمبلی کے انتخابات میں ہوئی ہے ۔ ۱۹۵۱کے کارپوریشن انتخابات میں ڈاکٹر شیاماپرشاد مکھرجی نے گھر گھر جاکر ووٹ مانگے تھے جبکہ انھیں صر ف پانچ نشستیں حاصل ہوئی تھیں ۔ اس مرتبہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوصرف تین نشستیں حاصل ہوئیں جو جمہوریت کے مضبوط ہونے کاثبوت ہے ۔ انھوںنے مزیدکہا کہ عوام ، جمہوریت اورملک مضبوط ہورہا ہے یہ خوشی کی بات ہے ۔ کانگریس مہاتماگاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرواورسردار پٹیل کی پارٹی ہے ۔ملک کوکانگریس کی ضرورت ہے ،مسٹرورمانے کہا کہ ریاستی حکومت کے وزراء عوام کولوٹ رہے ہیں گھاگھراکی کھدائی میں جوکچھ ہو
رہا ہے وہ سب لوگوںکومعلوم ہے ۔ یوم پیدائش پرمنعقد اجتماعی شادی ونکاح کی تقریب میں تیس لڑکیوں کی شادی اورنکاح کی رسم انجام دی گئی۔ مسٹر بینی پرشادورما نے لڑکیوں کو تحائف پیش کئے۔ اس موقع پرسابق وزیر ڈاکٹرمسعود،سابق وزیر جیل راکیش ورما، سابق رکن پارلیمنٹ بیج ناتھ راوت، سابق رکن اسمبلی رتن لال رائو، سابق ایم ایل سی رام پال ورما کے علاوہ فرخ مبین ، محمد صباح ،ہری پرشادورما،پردیپ سارنگھ نے بھی اپنے اپنے خیالات پیش کئے ۔