میلبورن۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے مقابلے سے دو دن قبل عظیم اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ گزشتہ چمپئن ٹیم انڈیا کا اس میچ اور ٹورنامنٹ میں مستقبل کافی حد تک سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر انحصار کرے گا۔وکٹوریہ کی طرف سے منعقد پروگرام میں حصہ لے رہے وارن نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے آسٹریلیا میں کھیل رہی ہندوستانی ٹیم اب تک تال میں نہیں آ پائی ہے۔ وارن نے کہاوہ کافی اچھی فارم میں نہیں ہیں۔ ہندوستان یہاں تین ماہ سے ہے اور کچھ دن پہلے ہی انہوں نے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔اس بڑے آسٹریلوی نے ک
ہاہندوستان کے پاس کچھ سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کے پاس کافی ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن پاکستان کو لے کر فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ گزشتہ چھ ماہ سے کافی اچھا کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وارن نے کہایہ کافی بڑا مقابلہ ہوگا۔ اس کے سارے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور ورلڈ کپ کی شروعات کیلئے کیا شاندار اختتام ہفتہ ہے۔ ایم سی جی پر آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور ایڈیلیڈ اوول پر ہندوستان بمقابلہ پاکستان۔ورلڈ کپ 2011 میں اپنی قیادت میں ہندوستان کو عالمی کپ دلانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کون سی ٹیم جیتے گی اس بارے میں پوچھنے پر وارن نے ہوشیار کیا کہ ورلڈ کپ میں پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہایہ الگ طرح کا دباؤ ہے۔ شکست کا خوف، اگر ہم ہار گئے تو کیا ہوگا، اس طرح کی چیزیں ذہن میں آتی ہیں۔وارن نے کہاکسی ٹیم کا دن اچھا ہے اور قسمت اس کے ساتھ ہے تو کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔