اندور۔سابق ہندوستانی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ایک بار پھر عالمی کپ فاتح بنانے کیلئے گیندبازوں کو خاص محنت کرنی ہوگی۔ لکشمن نے یہاں ایک اہم واقعہ کے دوران کہاہندوستان کیلئے بلے بازی کوئی تشویش نہیں ہے۔ لیکن یہ اہم رہے گا کہ آسٹریلیا کی پچوں پر گیند باز کس طرح کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ گزشتہ چمپئن ہندوستان اس بار عالمی کپ میں اپنا خطاب بچانے کیلئے اتریگا۔ہندوستانی کھلاڑیوں کی اہلیت پر لکشمن نے کہا ہندوستان کرکٹر آسٹریلیا کی حالات میں ڈھل سکتے ہیں۔ اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پوری ٹیم گزشتہ تین ماہ سے وہاں موجود ہے اور مسلسل میچ کھیل رہی ہے۔ سہ رخی سیریزکے دوران بھی ٹیم نے وہاں کی پچوں پر محنت کی تھی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔لیکن ہم یہ سیریز ہار گئے۔لکشمن نے کھلاڑیوں میں تجربہ کی کمی پر پوچھے گئے ایک سوال پر کہا عالمی کپ کے لیے موجودہ ہندوستانی ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑیوں کے پاس بین الاقوامی میچوں میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔ کھلاڑیوں نے بہت سے بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور اپنی قابلیت سے کئی بار جیت کا
پرچم بھی لہرایا ہے۔انہوں نے کہااگر آپ موجودہ ٹیم پر نظر ڈالتے ہیں تو پتاچلتا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی پچھلے ڈھائی سال سے ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔ اس بنیاد پر مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس کافی تجربہ ہے اور وہ بہتر پوزیشن میں ہے۔یوراج سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل نہیں کیے جانے پر لکشمن نے کہایہ صحیح ہے کہ یوراج جیسے میچ ونرس کی اس ٹورنامنٹ میں کمی محسوس ہوگی اور انہیں یاد کیا جائے گا۔ لیکن موجود ہ ٹیم میں تجربہ کار اور قابل کھلاڑی موجود ہیں۔ ٹیم میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جنھوں نے وقت پر اپنی قابلیت کا ثبوت دیا ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا اگر آپ ہندوستانی ٹیم کو دیکھتے ہیں تواس میں اب بھی کئی میچ ونرس موجود ہیں۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، کپتان مہندر سنگھ دھونی، رہانے جیسے کھلاڑی ہمارے پاس ہیں جو میچ ونرس مانے جاتے ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کو سہ رخی سیریز اور ٹسٹ سیریز میں لاجواب کارکردگی رہی تھی۔
اور ان میں میچ کارخ تبدیل کرنے کا دم ہے۔ گزشتہ چمپئن ہندوستان کا 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلامقابلہ اتوار کوا یڈیلیڈ کے میدان پر پاکستان سے ہونا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کی سرزمین پر 1992 میں عالمی کپ خطاب اپنے نام کیا تھا جبکہ ہندوستان دو بار ورلڈ مغربی چمپئن رہا ہے۔پاکستان سے ہونے والے مقابلے کے بارے میں لکشمن نے کہاجیت اور ہار اس بات پر منحصر کرتی ہے کہ میدان پر بھڑنے والی ٹیمیں وکٹ حالات کا کس طرح سے سامنا کرتی ہیں۔ ہاں لیکن اگر موجودہ صورتحال کی بات کریں تو ظاہر طور پر ہندوستانی ٹیم پاکستان سے اوپر نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا ہندوستان اس بار خطاب بچانے کیلئے اتریگالیکن اس بار عالمی کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں۔ کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیمیں بھی پورے دم کے ساتھ تیار ہیں۔