نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر اروند کیجریوال نے دہلی کی وزیر اعلی کی حلف برداری کے بعدتقریب میں شریک عوامی سیلاب کو خطاب کرتے ہوئے دہلی میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران فرقہ وارانہ واقعات ، چرچ اور ایک فرقہ کے اسکول پر شرپسندوں کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام امن پسند ہیں جو فرقہ پرستی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی یہ پرانی تہذیب اور روایت رہی کے یہاں کے لوگ ایک ساتھ مل کر دیوالی، عید، کرسمس اور دیگر تہوار مناتے ہیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی
اور خیر سگالی کے ساتھ دیتے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے فرقہ پرست قوتوں کو خبردار کرتے ہونے کہا کہ وہ اپنی اس گھناؤنی سیاست سے باز آئیں۔ انہوں نے دہلی کو ملک کی ایسی ریاست بنانے کا عہد کیا، جہاں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، جین سمیت تمام مذاہب کے لوگ خود کو محفوظ محسوس کریں۔