لکھنؤ، 14 فروری (یو این آئی)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج راج بھون کے احاطے میں داخل ہونے والی ایک ک
ار میں تین بم ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ یشسوی یادو نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ تینوں بم 22۔21 فروری کو راج بھون میں منعقد ہونے والی پھولوں کی نمائش کی فیصلہ ساز کمیٹی کی ایک ٹیم کو لارہی کار کی ڈکی میں برآمد ہوئے ۔
مسٹر یادو نے بتایا کہ پھولوں کی نمائش کے لئے باغبانی محکمہ کی فیصلہ ساز کمیٹی کی ٹیم کے آمدورفت کے لئے کرائے پر لی گئی ایک کار جب راج بھوں میں داخل ہونے لگی تو روٹین چیکنگ کے دوران ڈکی میں تین بم برآمد ہوئے ۔انہوں نے بتا یا کہ پوچھ گچھ کے دوران ٹیم کے ارکان کو چھوڑ دیا گیا جبکہ کار ڈرائیور رنجیت شرما سے مفصل پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ ان بموں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ یہ کار کل کسی شادی کی تقریب میں گئی تھی اور کہا جارہا ہے کہ یہ بم اسی دوران گاڑی کے عقبی حصے میں رکھا گیا ہے ۔اس پورے واقعہ کے دوران گورنر رام نائک راج بھون میں نہیں تھے بلکہ وہ ایک تقریب کے سلسلے میں الہ آباد گئے ہوئے ہیں۔