مہوبہ، 14فرروی (یو این آئی) اترپردیش میں مہوبہ کی ایک عدالت نے ساڑھے چار برس قبل ہوئے قتل کے ایک معاملے میں تین بھائیوں سمیت چار ملزمین کو عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق چرکھاری علاقہ کے بمہوری کلاں گاوں میں بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ٹاورکے چوکیدار درگپال کو17جولائی ، 2010کو قتل کردیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں گاوں کے دھرم سنگھ ، کرن سنگھ، دان سن
گھ اور مان سنگھ کو نامزد کیا گیا تھا۔اپرڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج (فرسٹ) وجے شنکر اپادھیائے نے معاملے کی سماعت کے بعد کل شام چاروں ملزمین کو عمرقید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔