کرائسٹچرچ۔ سری لنکا کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا آج یہاں کر ائسٹچرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے کے دوران ون ڈے کرکٹ کے دوسرے سب سے کامیاب بلے باز بنے ۔ سنگاکارا نے دن کا آغاز 13،693 رنز سے کی اور انہیں رکی پونٹنگ 13704 کو پیچھے چھوڑنے کیلئے صرف 12 رنز درکار تھے۔پونٹنگ پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اننگز کے 16 ویں اوور میں ایڈم ملنے کی گیند فلک کرکے چار رن کیلئے بھیج کر یہ کامیابی حاصل کی۔سنگاکارا سے
زیادہ رنز اب ہندوستان کے عظیم بلے باز سچن تندولکر کے نام پر ہی درج ہیں جنہوں نے 18,426رنز بنائے ہیں۔