کانپور(نامہ نگار)نوئیڈااتھارٹی بدعنوانی کے ملزم یادوسنگھ کے معاملے میں سماج وادی حکومت کے ذریعہ جوڈیشیل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں آج ایک پرائیوٹ پروگرام کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپئی نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں بے نقاب ہوگئی ہے ۔
۱۸فروری سے اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر جلد بازی میں کمیشن کی تشکیل کی گئی ہے ۔انھوںنے کہا کہ حکومت سی بی آئی سے جانچ کرانے کیلئے کیوںتیار نہیں ہے۔ حکومت کیوں نہیں ہائی کورٹ یاسپریم کورٹ کے تحت ایس آئی ٹی کی تشکیل کراتی ہے ۔ انھوںنے الزام عائد کیاکہ اگر حکومت ایماندار ہے تو حکومت کی خاموشی کیامعنی رکھتی ہے؟ انھوںنے کہا کہ یادوسنگھ لکھنؤمیں آزادانہ طورسے گھوم رہے تھے۔
آئی ایس ہفتہ میں رمارمن نے خود کوبچانے کیلئے اور بدعنوانوں کو تحف
ظ دینے کیلئے حکومت کوصلاح دے کرجانچ کمیشن کی تشکیل کرائی ہے ۔بی جے پی جانچ کمیشن کی مخالفت کرتی ہے ۔
انھوںنے کہا کہ بی جے پی یادوسنگھ کے معاملے میں خاموش بیٹھنے والی نہیں ہے۔ انھوںنے کہاجلد ہی وہ نوئیڈااتھارٹی بدعنوانی معاملے کوبے نقاب کردیںگے ۔
انھوںنے کہا بی ایس پی اورسماج وادی پارٹی بدعنوان لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔