گورکھپور(نامہ نگار)تیل کمپنیو ں کی ہدایت سے گھریلوگیس صارفین کی پریشانیوںمیںمزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ مارچ سے قبل گیس ایجنسی مالکان نے صارفین کوسبسڈی سلینڈر فراہم کرانے بند کردئے ہیں۔ دراصل تیل کمپنیوں کی جانب سے تمام گیس ایجنسیوںکوفروی ماہ میں پہل اسکیم کے تحت ۸۵فیصد لوگوں کو منسلک کرنے کاہدف دے دیا گیا ہے ۔ اب ہدف پوراکرنے کیلئے گیس ایجنسی مالکین کے ذریعہ صارفین کوسبسڈی والے سلنڈر مہیانہ کراکرفارم بھرنے کیلئے کہا جارہاہے ۔پہل اسکیم کے تحت گیس سبسڈی کی رقم براہ را
ست کھاتے میں منتقل کرنے کاآغاز یکم جنوری سے کیاجاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ مارچ کے آخر تک صارفین کوسبسڈی والے سلنڈر دینے کی رعایت دی ہے ۔تاکہ صارفین پہل اسکیم سے وابستہ ہوسکیں ۔صارفین اسکیم سے وابستہ ہونے کیلئے مارچ کاانتظارکرنے لگے لیکن تیل کمپنیوں کے ذریعہ ایجنسی مالکان کے لئے ہدف مقررکردیاگیا۔اس کے تحت تیل کمپنیوںکی جانب سے ایجنسی مالکان کوفروری میں ۸۵فیصد صارفین کووابستہ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ ایجنسی مالکان کویہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ صارفین کے اسکیم سے منسلک نہ ہونے پران کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ پہل اسکیم کے تحت ابھی تک صرف چالیس فیصد صارفین ہی پہل اسکیم سے منسلک ہوئے ہیں۔