رشی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے رنبیر کپور کی پہلی فلم ’’سانوریا‘‘ بھلے ہی باکس آفس پر فلاپ رہی ہو لیکن اس کے بعد والی ان کی فلموں نے انہیں اسٹار بنا دیا ۔ راک اسٹار کی ریلیز کے ساتھ ہی رنبیر سوپر اسٹار بن گئے ۔ وہ فی الحال اپنی فلم رائے کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم ایکٹنگ کے معاملے میں موجودہ طور پر کئی قدم آگے ہے۔ یہ بات سوفیصد سچ ہے کہ اس وقت رنبیر کے پاس اچھے اور بڑے فلموں کے آفرز کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن وہ فلموں کے انتخاب میں پوری طرح احتیاط برت رہے ہیں۔ فلم رائے کے پروموشن کے دوران رنبیر کے دیئے ایک انٹرویو کا اقتباس یہاں پیش ہے۔
س : رائے کیا ہے؟
ج : یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں میں ایک آرٹ کا چور ہوں۔ ارجن رام پال ایک فلم میکر ہے جیکولین نے اس فلم میں ڈبل رول نبھایا ہے اور ایک جیسی دو لڑکیوں سے میں اور ارجن پیار کرتے ہیں۔ فلم میں بہت سے کنفیوزنس ہیں جس سے عوام لطف لے گی۔ فلم کا ہر منظر کہانی موسیقی اور گیت بہت اچھے ہیں جو پسند کئے جارہے ہیں۔ فلم کا ہر فرد اس فلم کی کامیابی کی امید لگائے ہے۔
س : سانوریا سے رائے تک کا سفر کیا سکھاتا رہا؟
ج : میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اس سفر میں میں کافی سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کررہا ہوں۔ میں ایسی فلموں کو ترجیح دے رہا ہوں جو میرے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو مجھے کسی سے کوئی مقابلہ کرنا نہیں ہے۔ اور نہ میں باکس آفس کلکشن کو ترجیح دیتا ہوں۔ فلم جو کچھ بھی ہو عوام کی پسند بن جائے ۔ فلمساز کو فائدہ ہو اور اس سے جڑے تمام لوگ بہتر کوشش میں لگ جائے۔
س : ناکامی اور کامیابی ہر عام و خاص کے قسمت میں آتی ہے اس کے باوجود آپ فلموں کے انتخاب میں اتنی احتیاط کیوں برت رہے ہیں؟
ج : ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ اپنی روزی کے لئے لائٹ بوائے، اسپاٹ بوائے سے لے کر کئی سارے لوگ ایک ایکٹر پر منحصر کرتے ہیں جب ایک ایکٹر کسی فلم کے لئے ہاں کہتا ہے تو اس فلم سے جڑے ہر شخص کے لئے اس کی بڑی اہمیت ہو جاتی ہے۔ اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہمیشہ اچھے سے اچھا کام کروں۔ اگر میں کوئی فلم بھی کررہا ہوتا ہوں تو اپنے انڈورسمنٹس بھی کرتا رہتا ہوں اور اگلے سال میں نے اور بھی زیادہ کام کرنے کے بارے میں سوچ رکھا ہے۔
س : کیا آپ اپنے اسٹار ڈم کو محسوس کرتے ہیں؟
ج : نہیں میں اسٹارڈم کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ہوں۔ میری پرورش ایک فلمی خاندان میں ہوئی اس لئے میں نے اپنے آس پاس اسٹار ڈم دیکھی ہے اور مجھے پتہ ہے کہ یہ آپ کے کام سے کس قدر جڑی ہے میں کسی اسٹار ڈم کی وجہ سے اپنی زندگی کا لطف نہیں لے رہا ہوں۔ اس کی وجہ ہے کہ جو کام میں کررہا ہوں اسے اصل میں پسند کرتا ہوں۔
س : آپ نے انڈسٹری میں اپناایک الگ معیار یا مقام بنا رکھا ہے اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
ج : جیسا کے میں نے کہا ہے میں ایک فلمی خاندان سے ہوں ، ویسے بھی میں ایک سنیما لور ہوں کسی بھی ایکٹر کے لئے سب سے اہم چیز ہوتی ہے فلم اس کے آگے کچھ نہیں اور اس کے پیچھے بھی کچھ نہیں۔
س : کافی عرصہ سے آپ سنگل ہیں کیا اب آپ اس کے عادی ہو رہے ہیں؟
ج : میں اپنی سنگل لائف کا پورا لطف لے رہا ہوں میں کسی سے ڈیٹنگ نہیں کررہا ہوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا ہوں، میں صرف کیریئر پر توجہ دے رہا ہوں۔ میڈیا جو لکھنا چاہے لکھ لے مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، میں سنگل ہی کچھ اور دن گذارنا چاہتا ہوں۔
س : آپ کے بارے میں کبھی دیپیکا پڈوکون اور کبھی نرگس فاقری سے متعلق خبریں آتی رہی ہیں کیا کہیں گے؟
ج : یہ دونوں بھی میری اچھی دوست ہیں میڈیا نے ان کی دوستی کو تل کا تاڑ بنا دیا۔ میڈیا کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے، ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ میڈیا نے قیاس لگانے شروع کردیئے کبھی ہنسی آتی ہے تو کبھی افسوس ہوتا ہے۔ ہاں ایسی کوئی بات ہے تو اس میں چھپانا کیسا سب سامنے آہی جائے گا۔
س : بامبے ویلویٹ کی تاخیر کے بارے میں کیا کہنا چاہئیں گے؟
ج : انوراگ کیشپ اس فلم کو اپنے حساب سے مکمل کررہے ہیں سب کی تاریخیں صحیح نہیں ہو رہی ہیں اس لئے انوراگ اپنی دوسری فلموں کے ساتھ اسے مکمل کررہے ہیں۔ میں نے اس فلم میں باکسنگ کے لئے 6 سے 8 ماہ تک ٹریننگ لی ہے۔ اس فلم میں میں اسٹریٹ فائٹر کا رول کررہا ہوں ۔ یہ فلم 60 کے دہے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے لئے اس میں مجھے فائٹر ہونے کے باوجود سکس پیک بنانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ دوسری طرف انوشکا شرما نے خود اس فلم کے چھ گیتوں کو اپنی آواز دی ہے۔ یعنی یہ فلم پوری طرح اوریجنل ہوگی جس میں اپنے اپنے کردار کے لئے سبھی نے رات دن دل سے محنت کی ہے۔
س : اپنے کو ایکٹرس کے ساتھ دوستی رکھنا آپ کے لئے کتنا اہم ہے؟
ج : میں یہاں کام کرنے آیا ہوں دوست بنانے نہیں۔ میرے لئے اپنے کوآرٹسٹوں کے ساتھ دوستی کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔ میرے لئے اسکرپٹ اور کردار کی زیادہ اہمیت ہے۔
س : کیا بالی ووڈ میں آپ کو ایسی سوچ رکھنے سے نقصان نہیں ہوتا؟
ج : بالکل نہیں اگر آپ کی یہاں متعدد سے دوستی ہوگی تو وہ کہیں گے آج میری فلم کا پریمئر ہے۔ تمہیں آنا ہی ہوگا۔ یا پھر میرے لئے یہ کردو آپ اپنے دوستوں کو تب بھی انکار نہیں کرسکتے جب وہ کہتے ہیں کہ یہ اسکرپٹ ہے اس میں تمہیں کام کرنا ہی پڑے گا، لیکن میرے ساتھ کوئی ایسا نہیں کرسکتا۔ میں یہاں پوری طرح پروفیشنل رہنا چاہتا ہوں، دوستی اور رشتہ داری الگ بات ہے پروفیشن میں نہیں۔
س : خبر تھی کہ آپ راج کپور پر فلم بنانے والے ہیں، پھر یہ خبریں بھی آئی کہ آپ بالی ووڈ کے تینوں خانس کے ساتھ بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
ج : ہاں میں نے یہ دو منصوبے بناکر رکھے ہیں میں ضرور راجکپور جی (دادا جی) پر فلم ضرور بناؤں گا وہ ایک مہمان اداکار، فلمساز اور ہدایتکار تھے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو ہندی فلم انڈسٹری کے حوالے کیا بلکہ ایک تاریخ دی ۔ انہی کی وجہ سے ہمارا خاندان آج بالی ووڈ سے جڑا ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری آنے والی کئی نسلیں بالی ووڈ میں خدمت کرتی رہیں گی۔