کھگڑیا، 17فروری(یوا ین آئی) بہار میں ضلع کھگڑیا کے گوگری تھانہ علاقہ کے رائن گاؤں میں کل دیر شام آبروریزی کے بعد ایک طالبہ کے قتل کے خلاف مشتعل گاؤں والوں کے احتجاج و مظاہرہ کے پیش نظر انتظامیہ نے گاؤں میں امتناعی احکام نافذ کردے ئے ہیں۔گوگری کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار جھار نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر شام رائن گاؤں کی چھٹی جماعت کی بارہ سالہ طالبہ جب گھاس لانے کے لئے دیارا علاقے میں گئی تھی تبھی گاؤں کے ہی چار نوجوانوں نے اس کی آبروریزی کی اور شناخت چھپانے کے مقصد سے گلا دباکر اس کا قتل کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاؤں والے طالبہ کی لاش دیکھنے کے بعد اس واردات کے خلاف احتجاج میں مہیش کھونٹ۔اگووانی گھاٹ شاہراہ جام کردی۔مسٹر جھا نے بتایا کہ گاؤں والے طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نہیں لے جانے دے رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کے پیش نظر کل دیر رات اس علاقے میں امتناعی احکامات نافذ کردے ئے گئے ہیں او راس کے بعد طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کھگڑیا صدر اسپتال بھیجا گیا ہے ۔