نئی دہلی۔ 17فروری (یو این آئی) امن نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے رشتہ داروں اور دوستوں کو شکایت ہے کہ مسٹر ستیارتھی نے انہیں تمغہ چھونے کا بھی موقع نہیں دیا۔مسٹر ستیارتھی نے نوبل انعام سے متعلق یادوں کو بانٹتے ہوئے یہاں کہاکہ نوبل انعام قوم کے نام وقف کرتے ہوئے جب اسے صدر پرنب مکھرجی کو سونپا گیا تو اسے طویل عمل سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے تو یہ سونے کا میڈل صدر کے ہاتھوں میں سونپ دیااور کہاکہ اسے آپ سنبھالیں۔ لیکن اس کے سبب ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کو شکایت ہوگئی۔ وہ اسے ہاتھ میں لیکر دیکھنا چاہتے تھے ۔ان رشتہ داروں
کا کہنا ہے کہ کم از کم چھوکر تو دیکھ لینے دیتے ۔ ہاتھ میں تو لینے دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان سے کہتا ہوں کہ راشٹرپتی بھون کے میوزیم میں رکھا ہے وہیں جاکر دیکھ لو۔انہوں نے کہاکہ یہ میڈل قوم کے نام وقف ہے اور اسی کی جائیداد ہے ۔ انہوں نے صدر کو میڈل دیتے وقت یہ کبیر کا یہ دوحہ پڑا ۔