سدھارتھ نگر(نامہ نگار)اترپردیش بورڈ کے امتحانات شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں۔ لیکن سدھارتھ نگرمیں بجلی کابندوبست ناقص ہے ۔ خاص طورسے ڈومریا گنج علاقے میں بجلی کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے ۔ اس کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے اگر بجلی شام سے لے کررات میں بارہ بجے تک فراہم کرادی جائے تو طلباء امتحان کی تیاری بہتر طریقہ سے کرسکتے ہیں۔ فی الحال کافی دنوںسے بجلی رات میں بارہ بجے سے دس بجے تک فراہم کی جارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے طلباء کوپڑھائی میں پریشانیوںکاسامناکرناپڑرہاہے ۔علاقے کے لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ نگر پنچایت ڈومریا گنج میں بجلی گھر بنایا جائے
تاکہ شہر کی طرح علاقے میں بھی بجلی کی فراہمی کرائی جاسکے ۔
اس کے علاوہ ڈومریا گنج علاقے کے شاہ پورمیں پچیس کے وی کاٹرانفسارمر لگانے کامطالبہ کیا گیا ہے ۔ مندر چو راہے ڈومریا گنج میں سڑک کے کنارے لگے ہوئے ٹرانسفارمر کوہٹاکر ڈاک بنگلہ بائونڈری کے برابر لگانے کامطالبہ کیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ گیارہ ہزار کیلو واٹ صلاحیت کے تاروں کوزیر زمین کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔مذکورہ مطالبات ایس ڈی ایم سے اشوک کمار ، سورج کمار، مسعود احمد، انوپ یادووغیرہ نے کئے ہیں ۔