رامپور(نامہ نگار)راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدرعاصم خاںنے پریس کوجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست کی سماج وادی پارٹی کی حکومت کے پاس آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے کوئی مدعانہیں ہے۔اس کے برخلاف مخالف پارٹیوں کے پاس مختلف مدعے موجود ہیں۔
۷۱۰۲کے انتخابات میں ریاست کے اقتدار کیلئے ایک نیا فرقہ پرستی کاماحول بنانے اور منفی سیاست کے ذریعہ ریاست کے گورنر کے خلاف بیان اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں ۔
انھوںنے کہا اعظم خاں کے ذریعہ گورنر کوکارسیوک قرار دینااور مسلمانوں کے جان ومال کوخطرہ بتا
نا سماج وادی پارٹی اور اس کے سینئر و زیر اعظم خاں ۶دسمبر جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسٹر خان نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کی کتنی ہمدرد ہے کہ اکبرالدین اویسی کو ریاست میں ایک بھی جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہین دی گئی ۔ جبکہ منافرت پیداکرنے والے پروین توگڑیا کورام پورکے علاوہ اترپردیش میں کہیں پربھی آنے جانے کی آزادی ہے ۔انھوںنے کہا کہ اترپردیش کے مسلمان ہوں یاہندوستان کے مسلمان وہ کسی سے نہیں ڈرتے ۔وہ صرف اللہ سے ڈرتے ہیں ۔