ڈیوینڈن۔ ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسرا میچ جیت لیا ہے ۔ڈیونیڈن میں منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں ا سکاٹش ٹیم کو 142 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 25ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ایک چھوٹے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی کچھ بہتر نہیں رہا اور مارٹن گپٹل صرف 17 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے ۔اس کے فوراً بعد میککلم کا ایک قدرے آسان کیچ باونڈر
ی لائن کے قریب پکڑا نہیں جا سکا لیکن وہ زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 15 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے ۔اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 48 رنز تھا اور ٹیم کاا سکور جب 66 رن پر پہنچا تو راس ٹیلر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ اسکور میں مزید 40 رنز کے اضافے کے بعد گری جب کین ولیمسن کو ڈیوی نے کیچ کروا دیا۔ان کی جگہ آنے والے ایلیئٹ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرے اور جب وہ آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم 117 کے سکور پر پانچ وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔
بقیہ 25 رنز کے حصول میں میزبان ٹیم کو مزید دو وکٹوں سے محروم ہونا پڑا لیکن آخر میں ڈینیئل ویٹوری اور ایڈم ملنے نے ٹیم کو فتح دلوا دی۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پھر ٹم ساؤدی نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔اسکاٹ لینڈ کی باقی کھلاڑیوں میں سے تین ویٹوری کا شکار بنے اور تین کی وکٹیں آل راؤنڈر اینڈرسن نے لیں۔اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی اننگز میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤدی جیسے تیز بولروں پر مشتمل نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک عالمی کپ میں شامل ٹیموں کی نیند اڑانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ان دونوں تیز رفتار گیند بازوں نے ابتدائی اوورز ہی میں اسکاٹ لینڈ کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پہلے بولٹ نے لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پھر ٹم ساؤدی نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔اسکاٹ لینڈ کی باقی کھلاڑیوں میں سے تین ویٹوری کا شکار بنے اور تین کی وکٹیں آل راؤنڈر اینڈرسن نے لیں۔اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی تھی اور اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم گروپ اے کے اس میچ میں 37 اوورز میں 142 رنز بنا سکی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مکین اور بیرنگٹن نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ باقی ٹیم میں سے سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں تک بھی نہ پہنچ سکا۔نیوزی لینڈ اپنے گروپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو ہرا کر پہلے ہی دو پوائنٹس حاصل کر چکا ہے ۔ افتتاحی میچ میں کیوی ٹیم نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 98 رنز سے ہرایا تھا۔ جبکہ ا سکاٹ لینڈ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی تھی۔نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے بیسٹمینوں میں مارٹن گپٹل نے 17، کپتان برینڈن میکلم نے 15، کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 38، گرانٹ ایلیٹ نے 29 ، راس ٹیلر نے 9، اینڈریسن نے 11اوررانچی نے 12 رنز بنائے ۔اسکاٹ لینڈ کے باؤلر ورلڈلو نے 57 رنز کے عوض 3 اور جوش داوے نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل وکٹیں حاصل کیں۔اسکاٹ لینڈ کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ دو ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے ۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے میٹ میچن نے سب سے زیادہ56رنز اسکورکیے جبکہ رچرڈ بیرنگٹن نے بھی ففٹی بنائی۔نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اور کورے اینڈرسن نے تین تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ٹم ساؤتھی اور بولٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جارحانہ مزاج ٹاپ آرڈر بیٹنگ اور تیز رفتار والے فاسٹ باؤلرز کی موجودگی کے باعث نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹائٹل کے لیے فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرا میچ 20فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلاجائے گا۔پورے میچ کے دوران کمزور سمجھی جانے والی اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں پر پوری طرح سے حاوی رہے ۔ اسکاٹ لینڈ کی طرف سے میٹ مچان (56) اور رچی بیرنگٹن (50) کو چھوڑ کر دیگر کوئی بلے باز کیوی گیند بازوں کا سامنا نہیں کرسکا۔ٹیم کے چار وکٹ محض 12رنوں پر گر جانے کے بعد میدان پر آنے والی مچان اور بیرنگٹن کی جوڑی نے پانچویں وکٹ کے لئے 97رنوں کی شراکت داری کرکے اسکاٹ لینڈ کی عزت بچائی۔ ٹیم کے سات بلے باز دس رن تک بھی نہیں پہنچ سکے جن میں سے پانچ تو صفر پر ہی پویلین واپس چلے گئے ۔مچان نے 56رنوں کی نصف سنچری اننگز میں 79گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے اور ایک چکا لگایا۔