پیرس۔ چیک ری پبلک کی پیٹرا کوویٹووا ڈبلیو ٹی اے ٹینس رینکنگ میں ٹاپ تھری میں پہنچ گئیں جبکہ سرینا ولیمز اورماریا شاراپووا کی پہلی اور دوسری پوزیشنز پر حکمرانی جاری ہے۔اے ٹی پی عالمی درجہ بندی میں سربین اسٹار نوواک جوکووچ بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے حال ہی میں ڈبلیو ٹی اے ڈائمنڈ گیمنز ٹورنامنٹ جیتنے کے بعداپنی رینکنگ بھی بہتر کرلی۔وہ تین درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ تھری میں پہنچ گئیں۔آسٹریلین اوپن چیمپئن امریکی اسٹار سرینا ولیمزبدستورپہلے،ماریا شراپووا دوسرینمبر پر موجود ہیں جبکہ سائمونا ہیلپ چوتھے،،کیرولین ووزنیاکی پانچویں، اینا آ ئیوانووچ چھٹے،یوجینیی بوشارڈساتویں،آگنسیکا راڈونسکا آٹھویں اورایکترینا مکاروا نویں اورینڈریا پیٹکووچ دسویں نمبر پر ہے۔ مردوں کی درجہ بندی میں سربین اسٹار نوواک جوکووچ ٹاپ ٹینس میں سرفہرست ہیں۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرردوسرے، ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال تیسرے، برطانوی کھلاڑی اینڈی مریچوتھے اورجاپان کے کائی نیشکوری پانچویں نمبر پر ہیں۔کینیڈ کیمائلس را ئو نک چھٹے،سوئٹزرلینڈ کیاسٹین سلاس ورارینکا ساتویں،جمہوریہ چیک کے ٹام بریڈیچ آ ٹھویں ،اسپین کے ڈیوڈ فیرر نویں اور مائلس کلک دسویں پوزیشن پرہیں۔