نئی دہلی (وارتا)اطلاعات ٹیکنالوجی(آئی ٹی )حلقہ کی بڑی کمپنی مائروسافٹ معاون یونٹ نوکیہ انڈیا نے دیہی علاقوں میں موبائلوں کی فروخت بڑھانے کیلئے آئی ٹی کمپنی ایچ سی ایل انفوسسٹم کے ساتھ تین برس کا قرار کیا ہے ۔ایچ سی ایل ن
ے ایک بیان میں کہاہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان اس خیال کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ ایچ سی ایل کئی برسوں سے نوکیہ انڈیا سیلس پرائیویٹ لمیٹیڈ (این آئی ایس پی ایل )کے موبائلوں کی ڈسٹری بیوٹر رہی لیکن مائکروسافٹ کے ہا تھوں فروخت ہونے کے بعد یہ پہلاسمجھوتہ ہے ۔اس نے کہا کہ مائکروسافت کے موبائلوں کی فروخت میں اپنے بڑے نیٹور ک کے ذریعے حصہ دار بنا اس کی کو ر حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ۔
غور طلب ہے کہ ایچ سی ایل کے پاس ملک کے ۶۶۶۴اضلاع کے ۱۵ہزارشہروں میں ایک لاکھ سے زیادہ اسٹور ،۸سو ڈائریکٹ ڈسٹری بیوٹروں اور ۱۲۴۰۰ چینل پارٹنروں کا بڑا نیٹ ور ک ہے ۔