فتحپور(نامہ نگار)بندکی کوتوالی علاقہ کے بسنتی کھیڑا میں چھ سالہ لڑکی کو اغواکر کے آبروریزی کے بعد اسے قتل کردیا گیا اورلاش کو گائوں سے ایک کلومیٹرفاصلہ پر بھوانی پور سڑک کے کنارے پھینک دیا گیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔موصولہ خبر کے مطابق بسنتی کھیڑاگائوں باشندے راجوکشواہا کی نابالغ لڑکی بیت الخلاء کیلئے جارہی تھی۔اچانک وہ لاپتہ ہوگئی۔تلاش کرنے کے باجود اس کا سراغ نہیںملا۔اہل خانہ نے تھانہ میں
گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔