کانپور(نامہ نگار)دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتاہے۔اس کی مذمت عالمی سطح پر کی جانی چاہئے۔آل انڈیا اقلیتی بورڈ ن
ے گھنٹہ گھر چوراہے پر دہشت گردی کا پتلہ نذرآتش کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے ذریعہ عیسائیوں کے قتل کی مذمت کی۔بورڈ کے صدر مولانا عبدالقدوس ہادی نے کہا کہ دہشت گردی کاکوئی مذہب نہیں ہوتاہے دنیا میں کہیں بھی بے گناہوں کو قتل کیاجائے اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔بورڈ کے سکریٹری دھنی رام بودھ نے کہا کہ دہشت گردی سے تمام طبقہ متاثرہورہے ہیں۔