گورکھپور(نامہ نگار)نئے گھریلو گیس کنکشن کیلئے صارفین کو صرف دوہزارتین ۸۶روپئے ہی اداکرنے ہوں گے۔اگرصارفین کو دوسلینڈروں کی ضرورت ہے تواس کیلئے ۴۲۸۰ روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔گیس ایجنسیاں نئے کنکشن کے عوض منمانی رقم حاصل نہیںکرسک
یںگی۔ اس کے لئے پٹرولیم کمپنیوںکے ذریعہ بڑے پیماے پر مہم شروع کی جارہی ہے۔تیل کمپنیوں کے اگرایجنسی مالکان مقررہ شرح سے زائد رقم وصول کرتے ہیں تو اس کی شکایت علاقائی دفترمیں کی جاسکتی ہے انڈین آئیل کے ڈی جی ایم پی کے جھا نے بتایاکہ صارفین نئے کنکشن کیلئے جو رقم اداکررہے ہیں اس کی رسیدایجنسی سے ضرورحاصل کرلیں اگرایجنسی مالک مقررہ قیمت سے زائدرقم کا مطالبہ کرتاہے تو انڈین آئیل کے شکایت شعبہ میں شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔متعلقہ ایجنسی مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی انھوںنے بتایاکہ کمپنی کی جانب سے اضافہ سامان بھی مہیا کرایا جارہاہے جوصارفین کیلئے متبادل ہے۔پائپ،لائیٹر، ٹرالی وایپرن وغیرہ سامان اگرصارفین لینا چاہئے تو انھیں اضافی قیمت اداکرناہوگی۔