لکھنؤ(نامہ نگار)لکھنؤمیںدل دہلادینے والے گوری قتل کیس کے ملزم ہمانشو پرجہ پتی اور انوج کمار منگل کو پولیس کی رمانڈپرتھے۔پولیس ان دونوںسے گھنٹوں پوچھ گچھ کرتی رہی ۔پولیس ابھی بھی اپنی پہلے والے تھیوری پرقائم ہے ۔یہی وجہ تھی کہ انکشاف میں ہمانشونے جس طرح سے قتل کئے جانے کی بات قبول کی تھی ٹھیک اسی طرح پولیس اس سے انہیں جگہوں پرلے جاکراس کے گھرتک پہنچی تھی ۔ گوری قتل کیس میں ایس ایس پی یشسوی یادو نے منگل کی صبح دس بجے ہمانشو اورانوج کو ریمانڈ پر لیتے ہوئے تقریباًپانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔پولیس کا دعویٰ ہ
ے کہ ہمانشوابھی بھی اپنی پہلے والی تھیوری پرہی قائم ہے لہٰذاایس ایس پی کی قیادت میں پولیس ٹیم ہمانشواور انوج کو پہلے لاٹوش روڈ لے گئی جہاں واردات والے دن ہمانشو گوری کو موٹر سائیکل پربیٹھاکر لے گیاتھا اس کے بعد ہمانشو کے ذریعے بتائی گئی جگہ پر اسے لے جایا گیا ۔ لاٹوش روڈسے چارباغ ہوتے ہوئے ایکو پارک پھر ہمانشوکے گھر پولیس نے گھرپر بھی جاکر ایک مرتبہ ثبوت جٹانے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد پولیس ہمانشو کولیکر اس راستے پر بھی گئی جس راستے سے ہمانشونے گوری کی لاش کو ٹھکانے لگایاتھا جہاں جہاں اس کی لاش کے ٹکڑے ملے تھے پولیس نے وہاںبھی تفتیش کی ۔لیکن کوئی ثبوت نہیں مل سکا دیر شام پولیس ٹیم ہمانشو اورانوج کو لیکر خفیہ جگہ پر پہنچ گئی جہاں دیر رات میں بھی اس سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے جب کہ بدھ کی صبح ہمانشو اور انوج کی ریمانڈ کی ختم ہوجائے گی ۔