نئی دہلی :کمزور مانگ کے سبب دہلی تیل بازار میں آج مونگ پھلی مل ڈیلیوری تیل کی قیمت میں سو روپئے فی کنٹل تک کی گراوٹ آئی حالانکہ محدود کاروبار کے درمیان دیگر خوردنی اور غیر خوردنی تیل کی قیمتوں میں محدود دائرے میں کمی اور زیادتی ہوئی۔ بازار ذرائع نے کہا کہ مونگ پھلی مل ڈیلیوری گجرات تیل کی قیمت سو روپئے کمزور ہوکر ۸۳۰۰روپئے فی کنٹل پر بند ہوئی ۔