نئی دہلی :خردہ فروخت میں اور اسٹاکسٹوں کی تازہ خریداری کے درمیان فراہمی میں گراوٹ کے سبب قومی دارالحکومت میں آج ہلدی اور زیرہ کی قیمتوں میں ۱۰۰-۱۰۰ روپئے فی کنٹل کی تیزی آئی ہے۔ ہلدی کی قیمت سو روپئے کی تیزی کے ساتھ ۶۷۰۰ -۱۲۲۰۰ روپئے فی کنٹل پر بند ہوئی ۔ زیرہ عام اور زیرہ اعلیٰ کوالٹی کی قیمت بھی سو روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۳۳۰۰ :۱۳۵۰۰روپئے اور ۱۷۰۰۰:۱۷۳۰۰ روپئے فی کنٹل ہوگئی ۔ وہیں اناج بازار میں آج اناج کی قیمتوں میں ۲۵ روپئے فی کنٹل تک کی گراوٹ آئی۔
بازار ذرائع نے کہا کہ پیداواری علاقوں سے فراہمی بڑھنے اور کمزور مانگ کے سبب مکا کی قمیت ۲۵ روپئے فی کنٹل کی گراوٹ کے ساتھ ۱۴۲۰ :۱۴۲۵روپئے فی کنٹل رہ گئی ۔