لکھنؤ۔(نامہ نگار)کانگریس نے محکمہ صحت پر ریاست میں تیزی سے پھیل رہے سوائن فلو کی روک تھام میں ناکام رہنے کا الزام لگایاہے ۔پارٹی نے کہا کہ گزشتہ تین برسوںسے سالانہ آفات کے طور پر ملک اور ریاست میں پھیلنے کے باوجود ریاست کے بڑے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کی سہولت نہیںہے ۔پارٹی نے سوائن فلو کے ٹیکے مہیا کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثر مریضوںکو این ۔۰۹ماسک مہیا کرانے کی بات کہی ساتھ ہی متاثر کنبہ کے ایک ممبر کی سوائن فلو سے ہوئی موت پر معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا ۔پارٹی نے کہا کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ریاست میںگیارہ لوگوں کی موت سوائن فلو سے ہوچکی ہے۔ سوائن فلو کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کوسوائن فلو کے سبب بند کردیاگیا
۔پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہلال احمد نے ریاستی حکومت سے سوائن فلو کے ٹیکے پوری ریاست میں مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ٹیکہ کاری کرنے لائق بھی ٹیکے مہیانہیںہے ۔ اس وجہ سے مریضوں کو طبی سہولیا ت نہیں مل رہی ہے ۔ انہوںنے مرکزی حکومت پر ریاستی حکومت کا تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مرکز کے تعاون کرتاتو ٹیکوں کابندوبست ہوجاتااور لوگوںکو ناوقت موت سے بچایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سبب صحت محکمہ کی ادھوری تیاری ہے ۔