سڈنی۔ ہندوستانی ٹیم نے فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور آف اسپنر آر اشون کی فٹنس سے متعلق تمام رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی پوری طرح فٹ ہیں اور اتوار کو میلبورن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں بولنگ کریں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھونیشور کمار بدھ کو میدان پرپریکٹس سیشن کے دوران زیادہ چست نہیں نظر آئے۔ وہیں آف اسپنر اشون کے بارے میں خبر تھی کہ انہیں پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر امیش یادو کی گیند کھیلتے وقت چوٹ لگ گئی تھی۔ان تمام رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے منیجر نے ایک ای میل میں کہا میڈیا سے بہت ساری کالز آئیں جن میںبھونیشور اور اشون کی فٹنس کے حوالے سے سوال پوچھے گئے تھے۔
میں صاف کر دیتا ہوں کہ دونوں کھلاڑی پوری طرح فٹ ہیں۔انہوں نے کہااشون اور بھونیشور پوری طرح فٹ اور تیار ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو ہونے والے مقابلے میں ضرور کھیلیں گے۔گزشتہ چمپئن ہندوستان نے ورلڈ کپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے گزشتہ اتوار کوا یڈیلیڈ میں پاکستان کے خلاف میچ میں
76 رنز سے جیت درج کی تھی۔ٹیم انڈیا کا اگلا مقابلہ اتوار کو میلبورن میں افریقہ کے خلاف ہونا ہے۔