ولنگٹن۔ انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز معین علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ٹیم کا سخت امتحان ہو گا۔ انگلش ٹیم کو پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں 111 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب وہ اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اپنے ایک بیان میں انگلش اوپنر نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کو متحر
ک ہونے کی ضرورت ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہار گئے تو ناک آوٹ مرحلے تک رسائی مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عالمی کپ میں ہمارے چانس ختم نہیں ہوئے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف شکست کو بھلا کر تمام تر توجہ اگلے میچوں پر مرکوز رکھیں، میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم ہوم گراونڈ پر خطرناک حریف ہے اسے زیر کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔