ممبئی، 19فروری(یو این آئی)اپنے چچااورشیوسینا کے بانی آں جہانی بال ٹھاکرے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے جلد ہی اپنا اخبار جاری کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم این ایس کے سربراہ اب اپنے اخبار کے ذریعے مراٹھی عو
ام (مراٹھی مانش) سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور انہوں نے اس کے لئے ساری منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ یہ اخبار برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے فروری 2017میں ہونے والے انتخابات سے پہلے منظر عام پر آجائے گا۔ اس کا نام مراٹھا ہوگا۔راج ٹھاکرے نے اخبار کا یہ نام بہت پہلے ایک ممتاز مراٹھی مصنف آچارہ پرہلاد کیشو اٹرے کی بیٹی ششر پائی سے خریدا تھا۔ مراٹھا اٹرے کی ادارت میں ریاست کا ایک سرکردہ اخبار تھا مگر ان کی موت کے بعد بند کردیاگیا تھا۔