پٹنہ، 19فروری (یو این آئی) پٹنہ ہائی کورٹ نے جنتادل یونائیٹڈ کے چار باغی ممبران اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کے سابقہ فیصلے پر آج روک لگادی جس کے بعد اب باغی ممبران اسمبلی کل اسمبلی میں تحریک اعتماد کے دوران ووٹنگ نہیں کرسکیں گے ۔ ہائی کورٹ کے جج اقبال احمد انصاری اور چکردھار شرن سنگھ کی ڈویژن بنچ نے جسٹس جیوتی شرن کی سنگل بنچ کے چھ جنوری کو جے ڈی یو کے چار باغی ممبران گیانندر
سنگھ گیانو، راہل شرما، نیرج کمارببلواور رویندر رائے کی اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کے حکم پر روک لگادی۔