پان کے پتے پروٹین، کاربوہائیڈرٹ،tannins, کیلشیم، فاسفورس، آئوڈین اور پوٹاشیم جیسے معدنی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں آئیے جانتے ہیں ان فوائد کے
بارے میں.
1. ہلدی کے ٹکڑے کو پان کے پتے میں ڈال کر کھانے سے زکام اور کھانسی میں آرام ملتا ہے.
2. رات میں تیز کھانسی ہو تو پان کے پتے میں اجوائن اور Liquoriceکا ٹکڑا ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں.
3. بچے کو سردی زکام ہونے پر ایک پتے پر ہلکا گرم سرسوں کا تیل لگا کر اس کے سینے پر رکھ دیں، آرام ملے گا. بالغ ۲-۳پتیوں کے رس میں شہد ملا کر دن میں دو بار لیں. لیکن بچوں کو اس کا آدھا چمچ رس ہی دیں، فائدہ ہو گا.