متھرا، 20 فروری (یو این آئی) اترپردیش کی متھرا پولیس نے ریفائنری کے بٹمن پلانٹ کے ڈرم معاملے میں سات لوگوں کو گرفتارکیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہری) شیلیش پانڈے نے بتایا کہ گذشتہ 13 فروری کی رات ریفائنری بٹمن سے بھرے 184 ڈرم چوری ہوگئے تھے ۔ اس کا خلاصہ اس وقت ہوا جب اگلے روز سی سی ٹی وی کیمروں کی سمت بدلی ہوئی نظر آئی لیکن چور ایک کیمرہ کا رخ بدلنا بھول گئے تھے ۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ یہ چوری ملازمین کی سانٹھ گانٹھ سے ہوئی ہے ۔پولیس نے بٹمن کے سبھی ڈرم چھاتا علاقے میں جین اینڈ سنس انڈیا کمپنی سے برآمد کرلئے ہیں ۔ گرفتار ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالک سے پوچھ تاچھ کرنے پر پلانٹ کے پروٹکشن آفیسر رام کشن یادو، سپروائزر بھگوان سنگا اور سیکورٹی گارڈ چیتن
سنگھ، مان سنگھ اور سنجے شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس مفرور تیل سرغنہ بچو اور جین کمپنی کے مالک مکیش جین کی تلاش کررہی ہے ۔