لکھنؤ۔(نامہ نگار)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہا کہ دہی پنچایتوں میںشفافیت عوامی حصہ داری جواب دہی کے لئے ریاست کے تما م ۵۲۰۰۰گاؤں پنچایتوں کا سوشل آڈٹ کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سوشل آڈٹ کی رپورٹ کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کراکر متعلقہ افسروں ضروری کارروائی شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں کرانے ہوگی ۔
انہوںنے کہا کہ سوشل آڈٹ کے لئے متعلقہ محکموں کو محکمہ جاتی اطلاع وقت پر لازمی طور پر مہیا ک
رانی ہوگی ۔ چیف سکریٹری آج آواس وکاس کے جلسہ گاہ میں ریاستی سطح کے تیسرے ورکشاپ کا افتتاح کرنے بعد خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سوشل آڈٹ کا مقصد کسی ملازم کو سزادلانا نہیں بلکہ مستقبل میں ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیناہے
۔انہوںنے کہاکہ سوشل آڈٹ کے نتیجے میں محکموں کے کاموں میں آرہی بہتری کو دیکھ کر دیگر محکموںنے بھی اپنے محکموںمیں سوشل آٓڈٹ کرانے کی تجویز بھیجی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھی یقینی بنایاجائے کہ سوشل آڈٹ کرنے والے اراکین کو جگہوں کے معائنہ کے وقت کوئی پریشانی نہ ہونے پائے ۔