لکھنؤ۔(نامہ نگار)حضرت گنج پولیس پر چیکنگ میں روکی گئی خاتون نے بدسلوکی کرنے کا الزام لگایا ۔ خاتون کا کہناتھا کے اسے چیکنگ میں روک لیا گیا اور اس کی گاڑی سیز کردی گئی جبکہ اس نے چیکنگ کررہے داروغہ سے کہاکہ اسے ضروری کام سے جاناہے اور اگروہ اسے ذراسی مہلت دیں تووہ گھرسے گاڑی کے کاغذات منگوالے ۔ اس کے باوجود بھی داروغہ نے خاتون کی ایک نہ سنی ۔ پولیس چیکنگ کے نا
م پر بے قصورعوام سے بد سلوکی کررہی حضرت گنج پولیس کا عالم یہ ہے کہ خواتین کو بھی اپنا نشانہ بنانے سے بعض نہیں آرہی ہے۔ کچھ ایسا ہی الزام جمعرات کی دوپہر اسکوٹی سوار اندرا نگر کی رہنے والی کریتکا سنگھ نے حضرت گنج چوراہے پر تعینات پولیس اہلکاروں پرلگایاکریتکاالزام ہے کہ پولیس نے چیکنگ کے نام پر اسے روک لیا کریتکا ضروری کام سے چار باغ جارہی تھی اور اسکوٹی کے کاغذات اس کے پاس نہیں تھے۔ پولیس کے کاغذات مانگنے پر اس نے گھرسے مگانے کی بات کہی ۔لیکن پولیس نے اس کی ان سنی کرتے ہوئے اسکوٹی سیز کردی ۔وہیں خاتون کا الزام ہے کہ اس دوران پولیس اہلکاروںنے اس سے بدسلوکی اور بدتمیزی بھی کی جس کی اس نے اعلیٰ افسران سے شکایت کرنے کی بات کہی ہے ۔