انیس سو نوے میں ریلیز ہوئی مادھوری دکشت کی فلم دل کا سیکول دل-۲ بن رہا ہے۔ پرانی فلم دل سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی جس میں مادھوری دکشت کے ساتھ عامر خان کے علاوہ انوپم کھیر نے کام کیا تھا۔ اس فلم کا سیکول بنانے کا کام کر رہے ہیں گرانڈ مستی کے ڈائریکٹر اندر کمار۔ اس فلم میں وہ نئے جوڑے کو سوچ رہے ہیں۔ جہاں تک خبر ہے وہ اس کے لیڈر رول میں اپنی بیٹی شویتا کو فیمیل لیڈ کے طور پر لینا چاہ رہے ہیں۔ شویتا دو ہزار آٹھ میں آئی ہمیش ریشمیا کی فلم قرض میں نظر آئی تھیں۔ اندر کمار مادھوری دکشت کے بڑے فین ہیں۔ اس لئے اس فلم میں بھی وہ مادھوری کو بھی رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ مادھوری دکشت کو آئٹم نمبر کے طور پر اپنی فلم میں لینا چاہتے ہیں۔ کیونکہ اس سے پہلے بھی مادھوری دکشت نے حال ہی میں رنبیر کپور کی یہ جوانی ہے دیوانی میں آئٹم نمبر کر کے اپنا جلوہ دکھا دیا ہے۔ اس لئے اپنی فلم میں بھی اندر کمار مادھوری دکشت کا آئٹم نمبر میں لینا چاہتے ہیں تاکہ فلم کو کامیابی دلانے میں مدد مل سکے۔ اس کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج بھی مادھوری دکشت کے دیوانے کافی ناظرین ہیں انہیں دیکھنے کے لئے وہ طبقہ ضرور آئے گا۔ اس لئے مادھوری دکشت کو فلم میں رکھنا اس کی کامیابی کا پلس پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے۔