ملبورن۔اپنے بہترین شاٹس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کے اگلے میچ کے لئے آج نیٹ پر اسپنروں کے خلاف جم کر بلے بازی کی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ لیگ اسپنر عمران طاہر کو اتارے یا بائیں ہاتھ کے اسپنر آرون فاگسو کو۔ کوہلی کی قیادت میں ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں نے نیٹ پر تیز گیند بازوں کی بجائے اسپنروں کو ادا کیا۔اوول میدان پر کوہلی نے اسپنروں کی جم کر دھنائی کی۔ ریزرو اسپنر پٹیل اور آف اسپنر سریش رینانے زیادہ گیند بازی کی۔ہندوستانیوں نے دو گروپوں میں بلے بازی کی مشق کی۔ ایک بلے باز چھ گیند کھیل رہا تھا جس کے بعد دوسرا بلے باز آ کر اتنی ہی گیندیں کھیلتا تھا۔ کوہلی اور رہانے ایک ہی گروپ میں تھے ۔بعد میں کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سلامی بلے باز روہت شرما نے بلے بازی کی۔ ہندوستان کا کوئی دوسرے بلے باز کوہلی کی طرح نہیں کھیل سکا۔
پاکستان کے خلاف عالمی کپ کے پہلے میچ میں سنچری جماکر کوہلی کا اعتماد کئی گنا بڑھا ہے جو نیٹ پر صاف نظر آ رہا تھا۔ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے واضح کیا کہ بھونیشور کمار فٹ ہیں اور انتخاب کیلئے دستیاب ہیں۔ نیٹ پر اگرچہ وہ تال میں نظر نہیں آئے۔انہوں نے رینا کو چھوڑ کر ش ٹاپ آرڈر کے کسی بلے باز کو گیند بازی نہیں کی۔ رینا نے گیند بازی اور فیلڈنگ کے بعد بلے بازی کی بھی مشق کی۔بھونیشور نے پہلے پٹیل کو گیند بازی کی لیکن ان کی گیندوں میں وہ رفتار نہیں تھی جو اسے پریشان کر سکے۔ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے 16 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں فاسٹ بولر دھول کلکرنی کو رکھا ہے۔ بھونیشور اگر مکمل طور پر فٹ ہوتے تو 16 واں کھلاڑی ٹیم میں نہیں ہوتا کیونکہ آئی سی سی صرف 15 کھلاڑیوں کوہی مانتی ہے۔ دھول نے بھونیشور سے زیادہ بولنگ کی مشق کی۔