سڈنی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو یہ بات بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کا دوسرا میچ ان کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے اور وہ بیٹسمینوں سے توقع کررہے ہیں کہ وہ اپنی اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔مصباح الحق نے کرائسٹ چرچ میں ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر کہا کہ وہ بیٹسمینوں کی کارکردگی کے ضمن میں گھبراہٹ کا شکار نہیں
ہیں کیونکہ تمام بیٹسمینوں کی فارم اچھی ہے مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ بیٹسمین اپنی اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہورہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو بڑی پارٹنرشپس کی ضرورت ہے۔سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے بارے میں سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ مثبت اور واضح ہے کہ یہ سینئر کرکٹرز اسی لیے کھیل رہے ہیں۔ہمیں یہ انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ اگر یہ پرفارم نہیں کرینگے تو انہیں ڈراپ کردیا جائے گا۔