ممبئی:ممبئی شیئر بازار میں گزشتہ دو دنوں سے جاری گراوٹ پر آج روک لگ گئی اور ریئلٹی اور بجلی کمپنیوں کے شیئروں میں تیزی کے ساتھ یہ ۶۵ء۱۱۴ پوائنٹ اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز ، ایل اینڈ ٹی ، انفوسس ، ایچ ڈی ایف سی اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئرمنافع میں رہے۔ جبکہ آئی سی آئی سی آئی بینک ، ٹاٹاموٹرس اور آئی ٹی سی نے بازار میں تیزی پر روک لگائی۔ ۳۰شیئروں پر مبنی سنسیکس ۶۵ء۱۱۴ پوائنٹ یا ۵۶ء۰ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۹۱ء۵۳۴ ۲۰پوائنٹ پر بند ہوا۔ گزشتہ دو دنوں میں سنسکس میں ۱۸۵پوائنٹ کی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ ۳۰شیئروں میں سے ۲۳ منافع میں رہے جبکہ ۷ نقصان میں رہے۔ ۱۳ بی اے سی انڈیکس میں سے ۱۲ منافع میں رہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی ۷۵ء۳۴پوائنٹ یا ۵۷ء۰فیصد کی تیزی کے ساتھ ۸۵ء۶۰۹۱ پوائنٹ پر بند ہوا۔ وہیں ایم سی ایکس شیئر بازار کا ایس ایکس ۴۰انڈیکس ۲۴ء۶۵ پوائنٹ اضافہ کے ساتھ ۲۳ء۱۲۱۸۵پوائنٹ پر بند ہوا۔ کاروباریوں کے مطابق ماہانہ ایکویٹی ڈیریویٹوز معاہدہ ختم ہونے اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط رخ کے درمیان بازار میں تیزی آئی ۔