نئی دہلی: ہندوستان میں سرکاری حکام ان دنوں وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں کہ تین ہفتے پہلے امریکی صدر بارک اوباما کا لگایا پودا مرجھا نہیں۔
جب اوباما نے نئی دہلی دورے کے دوران موہن داس گاندھی کی یاد گار پر پیپل کا پودا لگایا تھا تو اس وقت وہ ہرا بھرا تھا۔ ت
اہم، جمعرات کو وہ صر ف ایک ٹہنی کی صورت میں نظر آیا۔پودے سے پتے جھڑنے پر سرکاری حکام کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں کیونکہ مقامی میڈیا ‘پودے کو مرجھانے کیلئے چھوڑدینے ‘پر ان کی خوب خبر لے رہا ہے۔
تاہم، ایک سرکاری ہارٹی کلچرسٹ بی سی کاٹیار نے دوسرے افسران کے ہمراہ متاثرہ پودے کا معائنہ کرنے کے بعد اسے صحت مند اور اس کے پتوں کے جھڑنے کو موسم کا اثر قرار دے دیا۔ اے پی