کانپور(نامہ نگار) ایک سبکدوش پولیس افسرکے زیر تعمیر مکان کی رکھوالی کرنے رہے ایک شخص کا آج صبح قتل کردیا گیا۔ ایس پی دیہات سریندرتیواری نے بتایاکہ کلیانپور علاقہ میں پولیس محکمہ سے سبکدوش ہوچکے شیو چرن سنگھ کا مکان بن رہاتھااس کی رکھوالی ان کابھانجا تاراچند(۴۱)کرتاتھا۔کانپور دیہات ضلع کے ڈیڑاپورکا رہنے والا تھااوروہ یہاں مکان کے باہر ایک خیمہ لگا کر سوتاتھا آج علی الصبح لوگوںنے دیکھا کہ تاراچند اپنے خمیہ میں مراپڑاہے۔آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ایس پی تیواری کے مطابق پہلی نظر میں لگتا ہے کہ تاراچندر کے سر پر پتھر یاکوئی دیگر بھاری چیز سے مارکر قتل کیاگیاہے۔
لیکن قتل کا سبب کیا ہے یہ ابھی نہیںمعلوم ہوسکاہے۔
تاراچند کے پاس کوئی قیمتی چیز یاپیسہ نہیں تھا جسے یہ ماناجائے کہ اس کا قتل لوٹ کی وجہ سے کیا گیاہے۔ انھوں نے بتایاکہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے اورمعاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔ پولیس تاراچندکے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔