گورکھپور(نامہ گار)دہلی جانے والے مسافروں کو اب ایک اورایسی ٹرین ملی جو ۲۰؍فروری سے ناہر لاگن ۔نئی دہلی اے سی سپرفاسٹ ہفت روزہ ایکسپریس (02411,22412)وایہ گورکھپور ہوکر چلے گی اس ٹرین میںاے سی سینٹ کلاس کے چار، اے سی تھرڈ کلاس کے دس ، اے سی فرسٹ کلاس زمرے کے ایک اورپینٹری کارکی ایک ایس ایل آر کے دوسمیت کل ۱۸کوچ لگے ہیں۔اس ٹرین کو چلانے کا اعلان ریل بجٹ ۱۵۔۲۰۱۴میں بھی کیا گیاتھا۔این ای آر کے پی آراو،ایس پی مشرا نے بتایاکہ آج سے نئی ٹرین ناہر لاگن سے خصوصی ٹرین کے طورپر ساڑھے دس بجے سے چلائی گئی جو دوسرے دن چھپرا، سیوان ہوکر گورکھپور ،
دوپہر ڈھائی بجے سے چھوٹ کر لکھنؤ ، کانپور ہوتے ہوئے رات سوابارہ بجے نئی دہلی پہنچے گی ۔
مستقل طورسے یہ ٹرین نئی دہلی سے ۲۲؍فروری سے ہراتوار کو سہ پہر ساڑھے تین بجے چلے گی۔ دوسرے دن گورکھپور پہنچ کر صبح تین بج کر پچیس منٹ پر پہنچے گی۔ سیوان ، چھپڑا، حاجی ، برونی ، کٹیہار ،نیوجلپا گوری ، رنگیاہوتے ہوئے تیسرے دن صبح چھ بج کر پچیس منٹ پر ناہر لاگن پہنچے گی۔واپسی میں ٹرین ناہر لاگن پور سے ۲۴فروری سے ہرمنگل کو رات نوبج کر دس منٹ پر چلے گی۔ اوردوسرے دن گورکھپور سے ۲۳بج کر دس منٹ پر چھوٹ کر لکھنؤ کانپور کے راستے تیسرے دن صبح گیار ہ بج کر چالیس منٹ پر نئی دہلی پہنچے گی۔