چھَپرا، 21 فروری (یو این آئی) بہار میں ضلع سارن کے مڑھورا تھانہ علاقے کے اسہیا دلت ٹولہ میں کل رات گئے زہریلی
شراب پینے سے ایک شخص ہلاک اور چار دیگر بیمار ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اسہیا دلت ٹولہ کے کچھ لوگوں نے کل رات دیسی شراب پی تھی جس کے بعد پانچ لوگوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں علاج کیلئے مڑھورا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران رام کمار رام (40) کی موت ہوگئی۔شراب سے ہوئی موت کے خلاف گاؤں والے ہنگامہ کر رہے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔