مظفرنگر، 21 فروری( ۔۔۔۔۔۔۔ اترپردیش میں ضلع مظفرنگر کے حساس کتھولی علاقہ میں گزشتہ شب چند جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ ایک وارڈ کاؤنسلر کا گولی مارکر قتل کئے جانے کے بعد یہاں پورے علاقے کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ اس واقعہ سے برگشتہ مقامی باشندوں کی بھیڑ نے مظاہرے کئے اور مین سڑک کو بھی جام کردیا۔ جس کے بعد علاقے میں اضافی پولس دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پولس نے بتایا کہ شیتلا نگر کے
وارڈ نمبر 8کی نمائندگی کرنے والے کاؤنسلر مقبول (50) کو ان کے گھر کے پاس موٹر سائیکل پرسوار جرائم پیشہ افراد نے گولی مارکر قتل کردیا ہے ۔ بعد میں مشتعل بھیڑ نے ان کی لاش کے ساتھ مظاہرے کئے لیکن پولس کے سمجھانے بجھانے پر انہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لے جانے کی اجازت دے دی۔ دریں اثناء، مجرموں کو دبوچنے کے لئے تلاشی شروع کردی گئی ہے ۔