نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ وزارت پیٹرولیم سے خفیہ دستاویزات کی چوری کے معاملے میں کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔مسٹر سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ‘ وزارت سے خفیہ دستاویزات کی چوری کا معاملہ طویل عرصہ سے جاری ہے ۔ ا سلئے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی’۔دریں اثنا اس معاملے میں گرفتار سابق صحافی شانتنو سیکیا نے آج یہ کہہ کر
سنسنی پھیلا دی کہ یہ 10 ہزار کروڑ کا گھپلہ ہے جسے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔